ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت سے تعلق رکھنے والا ایک سو چالیس ارکان پر مشتمل ایک وفد ان دنوں ایران کے دورے پر ہے اور تہران میں انیس سے اکیس مئی تک ہندوستان کی پہلی تخصصی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ جمعرات کے روز سے ایران کا دورہ کرنے والے اس چالیس رکنی وفد کی قیادت ہندوستان کی ٹیکسٹائل کی وزارت کی سیکرٹری محترمہ زہرہ چٹرجی کر رہی ہیں۔ تہران میں ہندوستان کی ٹیکسٹائل کی نمائش میں ہندوستان کی ٹیکسٹائل کے شعبے سے وابستہ ساٹھ سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان گزشتہ سال تجارتی لین دین کی شرح تقریبا سترہ ارب ڈالر رہی اور دونوں ملکوں کے حکام آئندہ چار سال کے دوران اس کو بڑھا کر پچیس ارب ڈالر سے زائد کرنا چاہتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419886
اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلقات فروغ پائيں گے۔